• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم‘ دونوں فریق کے جرگہ مشران نے مطالبات سامنے رکھ دئیے

پشاور(جنگ نیوز)کرم‘دونوں فریق کے جرگہ مشران نے مطالبات سامنے رکھ دئیے، جرگہ مشران نے بتایا کہ گھروںاور بازار کی آبادکاری کرکے جلی ہوئی دکانوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا جائے،ضلع کرم کے دونوں فریق کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو مشترکہ خط لکھتے ہوئے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیا ضروریہ، تیل، گیس اور خصوصاً ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید