• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیلئے جعلی نوٹوں پر قائد اعظم کی تصاویر لگا کر بے حرمتی کی جانے لگی

ننکانہ صاحب(این این آئی)بچوں کیلئے بنائے گئے جعلی نوٹوں پرقائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر لگاکر بے حرمتی کی جانے لگی،جعلی نوٹوں کو گلیوں،نالیوں اور کوڑا کرکٹ میں پھینکا جانے لگا، عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج۔ بچوں کی کھیل کیلئے بنائے گئے جعلی نوٹوں کو بند کراکرجعلی نوٹوں کی تشہیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ۔رپورٹ کے مطابق گلیوں کوچوں میں بچوں کی کھیل کیلئے بنائے گئے پانچ، دس، بیس، پچاس، سو،پانچ سو،ہزار اور پانچ ہزار کے جعلی نوٹ جن پر بچوں کا کھیل تحریر درج ہوتی ہے جو کہ کریانہ سٹوروں سے بچوں کوآسانی سے مل جاتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید