• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا کوئی شرعی جواز نہیں، طالبان رہنما

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کی وزارتِ خارجہ میں سیاسی نائب شیر عباس استانکزئی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا کوئی شرعی جواز نہیں، ہم چار کروڑ کی آبادی میں سے دو کروڑ کو ان کے حقوق سے محروم کرکے نا انصافی کررہے ہیں ،پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے دور میں بھی تمام مرد و خواتین پر علم کے دروازے کھلے تھے۔ ایک مدرسے کی تقریب سے خطاب میں استانکزئی نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے جیسے پہلے بھی اس کا کوئی جواز نہیں تھا اور ماضی میں بھی یہ پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے تھی۔اگست 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد طالبان نے لڑکیوں پر چھٹی جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید