• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں عمران کے معاملے پر پیشرفت نہیں ہوئی، ماہر امریکی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی امور کے ماہر عزیر یونس نے کہا کہ نجی طور پر ٹرمپ کے قریبی حلقے سے عمران خان کے معاملے میں مدد لینے یا ٹرمپ سے بیان دلوانے کی بات الگ ہے۔ لیکن ابھی تک عمران خان سے متعلق کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان یا تحریک انصاف امریکا کے مفادات کیلئے کیا ایسا کچھ خاص کرسکتے ہیں؟ جب تک یہ واضح نہیں ہوگا کہ عمران خان بطور وزیراعظم امریکا کو وہ کیا دے سکتے ہیں جو موجودہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ نہیں دے سکتی، ؟ جب تک اس کا جواب عمران خان یا تحریک انصاف کے پاس نہیں ہوگا میں نہیں سمجھتا واشنگٹن اور نیشنل سیکورٹی کونسل میں اتنا بڑا ریوو ہوگا کہ وہ پاکستان کی حکومت میں مداخلت کریں۔ عزیر یونس نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی حکومت کے حوالے سے کوئی بڑی پالیسی تبدیلی ممکن نہیں۔ پاکستان اس وقت امریکی ترجیحات میں شامل نہیں، تاہم دو معاملات افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے خلاف کاؤنٹر ٹیرر ازم پالیسی، اور ایران پر دباؤ کے حوالے سے پاکستان کا کردارایسے ہیں جن میں محدود اہمیت ممکن ہے، لیکن پاکستان کی توقعات کے مطابق نہیں۔ یوکرین کے معاملے پر پیوٹن کیساتھ جنگ بندی کا بھی امکان ہے ۔
اہم خبریں سے مزید