بری (خورشید حمید)سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر رہنما پیپلز پارٹی سردار محمد بشیر پہلوان کی وفات پر برطانیہ کے مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر کے نواحی علاقے اسٹیشن انڈر لائن کی جامع مسجد انور میں سردار محمد بشیر پہلوان (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ محفل کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر مقررین نے بشیر پہلوان(مرحوم) کی سیاسی و سماجی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنما راجہ محمد حلیف، ماسٹر راجہ نثار احمد،راجہ بنارس خان، راجہ ضیاء الحق، چوہدری بشیر رٹوی،راجہ مقصود خان، راجہ قیصر قیوم ،سید سہیل عباس، سید مسعود بخاری، سردار وقاص،سردار آفتاب خان، سرفراز حسین، راجہ ممتاز اور دیگر نے بھی سردار بشیر پہلوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے تمام افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار جکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عوام کی بہتری اور خلق خدا کی مدد کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہوگا۔