• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے خلاف فٹبال میچ میں اطالوی شائقین کا اسرائیل کیخلاف احتجاج

بڈاپسٹ (جنگ نیوز ) یوئیفا نیشنز لیگ میں اٹلی اور اسرائیل کے درمیان میچ کے دوران اسرائیلی ترانہ بجائے جانے کے دوران درجنوں شائقین نے اپنا چہرا دوسری جانب کرکے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ سیاہ لباس میں ملبوس اطالوی شائقین نے اطالوی جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ’’ آزادی‘‘ لکھا ہوا تھا ۔ ان مظاہرین نے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہومیں قریبی تعلقات ہیں۔ اوربان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ دریں اثنا میچ اٹلی نے 2-1 سے جیت لیا۔