اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر / وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن نے سول سرونٹس (ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن) رول 2020 کے تحت ٹائم سکیل 17 کے انسپکٹر پریونٹیو سروس ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ذوالفقار علی کو لاپرواہی، غفلت اور گڈز ڈیکلریشن نمبر آئی ٹی ٹی کے ، اے ٹی۔ 22606 مجریہ 20 فروری 2024 ٹرانزٹ ٹریڈ کی ایگزمینشن کے دوران مس رپورٹنگ آف گڈز ثابت ہونے پر سرکاری ملازمت میں لوئر پوسٹ پر تنزلی اور پے سکیل سترہ سے کم کرکے بنیادی سکیل 13 ائر ڈویژن کلرک ایک سال کیلئے سزا دی ہے۔