صوبۂ خیبر پختون خوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختون خوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
مراسلے میں ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈینگی کیسز بروقت رپورٹ کرنے اور ڈیٹا اکھٹا کرنے کو یقینی بنائیں اور لاروا ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر، مرض کی علامات اور بچاؤ کی آگاہی مہم چلائی جائے۔