• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن نے مداحوں سے معافی مانگ لی

بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آئے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحتی بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں 49 سالہ اداکارہ نے مداحوں کو تصویر کھینچنے نہ دینے کی وجہ بتائی اور ان سے معذرت بھی کی۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب وہ اکیلی ہوتی ہیں اور مداح اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔

چند روز قبل پیش آنے والے واقعے پر روینہ ٹنڈن نے اپنے وضاحتی بیان کے ذریعے تصویر کا دوسرا رخ بھی پیش کیا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ریکارڈ پر رہے کہ چند دن قبل میں لندن میں تھی، جہاں کے کرائم ریٹس سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں تھیں، ایسے میں چند لوگ میرے قریب آئے، ایسے موقع پر میں ناں کہہ کر آگے بڑھ جاتی ہوں لیکن انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کون ہوں، میں کہاں سے ہوں؟ میں فطری طور پر ناں کہہ کر تیزی سے آگے بڑھ گئی، مجھے لگا کہ وہ صرف ایک تصویر چاہتے ہیں لیکن میں ایسی صورتحال میں زیادہ تر ناں کرنے پر مجبور ہوتی ہوں۔

اداکارہ نے یہ واقعہ حال میں ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آنے والے واقعے کی وضاحت میں دیا اور کہا کہ اُس وقت میں اکیلی تھی اور تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مجھے اپنے معصوم پرستاروں کو شاید ایک تصویر دے دینی چاہیے۔

انہوں نے مجھے واقعے پر بڑا بُرا لگا میں معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ ہرگز کسی کو ناراض کرنا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید