لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب ا لحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا زبیرجمیل نے جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسا نیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں ۔ آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی ۔