• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا

ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔
ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔

ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خلا میں بھیجے گئے سیٹیلائٹ سے سگنلز موصول ہونا بھی شروع ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلا میں روانہ کیا گیا۔ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

ایران نے رواں برس جنوری میں بھی 3 سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کی سیٹیلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ 

امریکا اور مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید