کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ نےفیصل آباد پہنچے کے بعد چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز دیکھنا شروع کردیئے۔ ان کے ساتھ قومی سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق بھی تھے ۔انہوں نےپلیئرزشارٹ لسٹ کرنے کیلئےمیچوں میں شریک کھلاڑیوں کی کار کردگی کے بارے میں مشورہ کیا،قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد نئے کھلاڑیوں کی کار کردگی کے بارے میں رپورٹ بھی تیار کریں گے جس کا مقصد ان نئے کھلاڑیوں کو قومی کر کٹ کےمستقبل کے حوالے سے شارٹ لسٹ کرنا ہے، وہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ہمراہ لاہور کنکشن کیمپ میں شریک ہوں گے۔مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ بھی 23 سمتبر کو لاہور میں کنکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔