کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی روڈ سائیکلنگ ریس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے کھلاڑیوں نے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایلیٹ کیٹگری میں مرد و خواتین کی تمام پہلی چھ پوزیشن حاصل کرلیں۔سائیکل ریس میں چاروں صوبوں سندھ ،پنجاب، بلوچستان کے پی کے، گلگت بلتستان سمیت میزبان سوئی سدرن گیس کمپنی کی دو ٹیموں کے کل 76 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ریس سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی ہیڈ آفس سے شروع ہوکر جھرک پہنچ کر اختتام پذیرہو ئی۔