• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ون ڈے کپ، ایک میچ کا شیڈول تبدیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں17ستمبر کو کھیلا جانے والا میچ بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل کی وجہ سے اب 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا پی سی بی کی جانب سے شیڈول پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ18ستمبر کا یوایم ٹی مارخورز اور ڈولفنز کا میچ اب ڈے میں ہوگا۔جن شائقین نے 17ستمبر کے میچ کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں وہی ٹکٹس 18 ستمبر کو قابل قبول ہونگے۔16 اور 18 ستمبر کے میچز ڈے ہونگے دیگر تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے جائیں گے۔