• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر: اسجد اور اویس پری کوارٹرز میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر نے منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔منگولیا میں جاری چیمپئن میں اسجد اقبال نے آخری گروپ میچ میں قطر کے ورلڈ چیمپئن علی العبیدی کوایک کے مقابلے تین فریمز سے اپ سیٹ شکست دی۔ اویس منیر نے ایرانی کھلاڑی کے خلاف بھی تین ایک کامیابی حاصل کی۔