لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔
درخواست گزار، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہو چکا ہے، کیس دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کب سے ہو گیا کہ کیس درخواست گزار کی مرضی کے مطابق جج کے پاس لگایا جائے؟
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے درخواست دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اے ٹی سی عدالتوں میں ججز کی تقرریوں کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، پنجاب حکومت بتائے کب تک ججز کی تقرریاں ہوں گی۔
بعد ازاں عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔