اسلام آباد ٹریفک پولیس اور تھانہ کوہسار نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں ڈرِفٹنگ اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈرفٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں تھانہ کوہسار میں بند کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔