لاہور میں نامعلوم شخص نے کار سوار پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راوی روڈ پر نامعلوم شخص نے یعقوب نامی کار سوار پر تیزاب پھینکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق تیزاب سے شہری یعقوب کی گردن جھلس گئی۔