مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کےلیے جیٹ فیول کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 471 روپے لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کے باوجود اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی نہیں ہو سکی۔
آج سے ایک لیٹر ڈیزل 353 روپے 42 پیسے کا ہو گیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ہے، مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔