• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقی خواتین ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے ہرا دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں دس رنز سے ہرادیا۔ ملتان میں 132 کے جواب میں ہوم ٹیم پانچ وکٹ پر 122 رنز بناسکی، عالیہ ریاض 39 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 اور فاطمہ ثنا 24 گیندوں پر پانچ باؤنڈریز کے ساتھ 37 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 47 پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد دونوں نے 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ اوپنر گل فیروزہ صفر، منیبہ علی چھ، سدرہ امین چار، ندا ڈار 16 اور صدف شمس دو رنز بناسکیں۔ میرزیان کیپ اور ٹومی سیخوخونے نے دو دو وکٹ لیے۔ میرزیان کیپ میچ کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ تزمین برائٹس نے 56 ناٹ آؤٹ، سونی لس نے27رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے34 رنز کے عوض تین وکٹ لئے۔