کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے الگ سے انالسٹ کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، کرکٹ انالسٹ خواتین کرکٹرز کی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا۔ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے خواتین کرکٹرز کا جائزہ لیا جائے گا، خواہشمند امیدوار 30 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔