• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کسے ملے گی خوشیاں اور کسے رہنا ہے محتاط، ستاروں نے بتا دیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آج منگل 17 ستمبر 2024ء کے حوالے سے ستارے آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں، علمِ نجوم کی روشنی میں ماہرین نے بتا دیا۔

برجِ حمل (Aries)

سب سے پہلے آپ اندازے سے کام کرنے کی عادت چھوڑ دیں، پھر ہر ایک پر اعتبار مت کریں آج ان باتوں کا خیال رکھیں تو کامیابی ملنے کا واضع امکان ہے۔

برج ثور (Taurus)

جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ اس میں نقصان کا خطرہ ہے۔ آج کا دن اہم ہے، بہتر ہے کہ اپنا کاروبار کرلیں چاہے وہ بہت چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

برج جوزا (Gemini)

مطلب پرست لوگوں سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں اتنا اچھا ہے۔ بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے اگر ایسا نہیں کریں گے تو کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں آج محتاط رہیں۔

سرطان (Cancer)

آج ان کو کامیابی ملے گی جنہوں نے ماضی میں بڑا نقصان برداشت کیا ہے، ان کے راستے صاف اور سیدھے ہو رہے ہیں آج کا دن اور بہت کچھ دِکھا کر جائے گا۔

اسد (Leo)

مسئلہ جو بھی ہے وہ اتنا بڑا نہیں ہے جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اللّٰہ پر بھروسہ رکھیں سچے دل سے اس کو پکاریں وہ ہر مشکل سے ان شاء اللّٰہ آپ کو ضرور نکال دے گا۔

سنبلہ (Virgo)

ایک راستہ بند ہو گیا تو پریشان کیوں ہو رہے ہیں، اللّٰہ اور راستے کھول دے گا۔ آج کا دن اچھا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ مطلب پرستوں سے دور کر رہا ہے اور پریشانیاں کم کر رہا ہے۔

میزان ( Libra)

آپ بد نظری کا آج بھی شکار ہیں ابھی روحانی عمل جاری رکھیں اور سورۃ البقرہ کی تلاوت اونچی آواز مںی روزانہ گھر پر چلائیں۔ حسد کرنے والوں سے دور بھی رہیں۔

عقرب (Scorpio)

ایک طرف سے مالی فائدے کا امکان ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، بحکم اللّٰہ اب ان کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔

قوس (Sagittarius)

جو نصیب میں لکھا ہے وہ سو پردوں میں بھی ہو آپ کو مل کر رہے گا پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں آج کا دن اچھا ہے، سب اچھا ہی ہوگا اور امیدیں بھی اچھی ہی رکھیں۔

جدی (Capricorn)

کسی غیر کے ساتھ فائدہ تو مل سکتا ہے مگر اپنوں سے مسئلہ ہوگا اور بدنام الگ ہوں گے تو پھر اللّٰہ سے دعا کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔

دلو (Aquarius)

کسی غریب کی مدد کر دیں اللّٰہ پاک آپ کی مشکلات آسان فرما دیں گے وہ ایسے راستے نکال دے گا کہ آپ بے ساختہ شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

حوت (Pisces)

صورتحال بحکم اللّٰہ بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے آج شام تک دو تین معاملات میں ان شاء اللّٰہ غیر متوقع فائدہ ہوگا اور بڑی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید