بلوچستان میں شیرانی کے پہاڑی سلسلے قیساغر کے جنگل میں آگ لگ گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں نہیں جا سکتیں۔
ڈی سی کے مطابق جنگل میں آگ بجھ جاتی ہے لیکن ہوا چلنے پر دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بالز روانہ کردیئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شیرانی کے قدرتی جنگل میں چلغوزے کے درخت پائے جاتے ہیں۔