• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس، پاکستان کی 14درجہ بہتری

لندن (زاہدانور مرزا) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14درجے بہتری کے ساتھ 136ویں نمبر پر آ گیا۔ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹگری میں آیا ہے دستاویز کے مطابق 2سال قبل 2022میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150تھا۔ پاکستان اقوامِ متحدہ ای پارٹی سپیشن انڈیکس میں 88ویں نمبر پر آ گیا جہاں 2 سال قبل پاکستان 106نمبر پر تھا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹی سپیشن ویلیو 0.36سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت شیزہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کیلئے اقدامات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔
یورپ سے سے مزید