• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ، مارخورز نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی، کامران کی سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز نے اینگرو ڈولفنز کو 92 رنز سے ہرادیا۔ بدھ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں مارخورز نے ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی کے ساتھ ہیٹ ٹرک کرلی ۔ مارخورز نے 9 وکٹوں پر 284 رنز اسکور کیے۔ مارخورز کے کامران غلام نے12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کے ساتھ ایونٹ میں دوسری سنچری بنائی۔ محمد رضوان نے 51 اور سلمان علی آغا نے 49 رنز بنائے فہیم اشرف نے50 رنز دے کر چار وکٹیں لیں ۔ جواب میں ناکام ٹیم 192بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف علی 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ سلمان آغا اور محمد عمران نے تین تین وکٹیں لیں ۔