• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی قونصل جنرل کا پاکستانی کشتی رانوں کیلئے کوچز بلانے کا اعلان

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) روسی قونصل جنرل اینڈریو فیڈروو نے پاکستان میں روئنگ کے فروغ اور کشتی رانوں کی تربیت کیلئے روس سے کوچز بلانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے روس اور آسٹریا میں روئنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کراچی بوٹ کلب میں پاکستانی کھلاڑیوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی بوٹ کلب کے سالانہ انٹر اسکول ریگاٹا میں روسی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ کراچی بوٹ کلب کی ٹیم کو آئندہ برس بھی روس میں روئنگ ایونٹ میں مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی بوٹ کلب کے صدر ندیم کاظمی اور کیپٹنز آف بوٹس عارف اکرام نے بھی خطاب کیا۔