کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ وفد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا ۔ وفد لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا ۔ وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔ پاکستان آئندہ سال فروری، مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔