کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ملازمین اور اساتذہ کے احتجاج اور کلاسوں کے بائیکاٹ کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مطالبات مان لیئے ہیں جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ شیخ الجامعہ نے تمام ایسوسی ایشن گلشن و عبدالحق کیمپس کے عہدیداران سے مشترکہ اجلاس میں رجسٹرار کی جانب سے جاری کیئے گئے ہائوس سیلنگ اور احتجاج میں شرکت کرنے پر تنخواہ کاٹنے کا خط واپس لے لیا ہے جب کہ ہائوس روکی گئی ہاؤس سیلنگ کی چند ماہ کی ادائیگی کردی جائے گی اور ساتھ ساتھ اس دوران انتقامی کارروائی کسی کے ساتھ نہیں کی جائے گی اور کسی کے ساتھ ماضی میں انتقامی کارروائی ہوئی ہے اس کو بھی تنخواہ واپس کی جائے گی ۔اور ساتھ ساتھ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں تمام ایسوسی ایشن کی نمائندگی ہوگی۔اور وہ ہمارے جائز مطالبات ہیں ان کی بھی فوری مسائل کو حل کرے گی۔