• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود میاں جے یوآئی کے صوبائی امیر حافظ نصیر احمد ناظم عمومی منتخب

لاہور( نمائندہ خصوصی) جے یو آئی پنجاب کی صوبائی جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس مولانا سید محمود میاں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کی نگرانی مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش نے کی جبکہ عاونت حاجی عبدالجلیل جان، مولانا ناصر محمود اور مولانا عبداللہ احمد نے کی، صوبائی جنرل کونسل نے کثرت رائے سے مولانا سید محمود میاں کو 5سال کے لیے صوبائی امیر اور حافظ نصیر احمد احرار کو ناظم عمومی منتخب کرلیا۔ مولانا سید محمود میاں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور جمعیۃ علماء اسلام کو عوامی جماعت بنانے کے عزم کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش نے نومنتخب صوبائی امیر اور ناظم عمومی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا۔
لاہور سے مزید