لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہپاکستان کی آبادی کے اعتبار سے 39فیصد بچوں کا سکول سے باہر رہنا ایک بہت بڑا المیہ ہے ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ’’سکول سے محروم بچے: اسباب و حل‘ کے موضوع پرمنعقدہ چوتھی سالانہ ’قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔