لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ ؓ کی مناسبت سے ’’ شان علی المرتضٰی ؓ کانفرنس‘‘ ہوئی ، صدارت مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ ، آپ ؓ نہایت نرم جو اور خوش گفتار شخصیت کے مالک تھے۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے حضرت علی ؓ مبارک زندگی کا سب سے بڑا درس یہ ہے کہ انسان حق و سچائی پر قائم رہے۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے امت مسلمہ کو حضرت علیؓ کی تعلیمات سے رہنمائی لینے کی تلقین کی ۔