• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21تھانوں کے ایس ایچ اوز اورانچار ج انوسٹی گیشن تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سروس ریکارڈ وکارکردگی جارنچ پڑتال کے بعد 21 تھانوں کے ایس ایچ اوز اورچوکی انچارجز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوسرور روڈ احسن اقبال کو تبدیل کرکے ایس ایچ او مزنگ تعینات کردیا گیا ہے وہاں تعینات حسین زبیرکو ایس ایچ او سرور روڈ،حال ہی میں نوکری سے بحال ہونے والے محمد ذکاء کوایس ایچ او گجر پورہ، ی اسلام پورہ تھانہ شہزاد نعیم کو تبدیل کرکے ایس ایچ او شادمان، ایس ایچ او اچھرہ لال احمدکو تبدیل کرکے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،پولیس لائن میں تعینات عمران مصورکو ایس ایچ او لوہاری گیٹ، ایس ایچ او گڑہی شاہو اسد بشیر کو تبدیل کرکے ایس ایچ او ہڈیارہ،دلاور علی کو ایس ایچ او گڑھی شاہو، عزیر ارشد ایس ایچ او ہیئر، خضر حیات ایس ایچ او غالب مارکیٹ، حمد یاسین کو انچارج چوکی راجہ مارکیٹ، واجد علی کو ایس ایچ او پرانی انارکلی اور سب انسپکٹر فہد علی کوانچارج چوکی اکرم پارک تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر رائے آصف جبار، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس، ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد،ایس ایچ او لوہاری گیٹ حاجن آسیہ،ایس ایچ او پرانی انار کلی انسپکٹر رضا ذاکراورانچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر عامر رفیع کو پولیس لائنز جبکہ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر مستنصر محمود کو اے آرایف اور ایس ایچ او ہیئر سب انسپکٹر توصیف احمد کوجنرل ڈیوٹی تھانہ سول لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
لاہور سے مزید