• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سے انسپکٹرز کی ملاقات،ترقیوں بارے مشکلات سے آگاہ کیا

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے ملاقات کی۔ اورترقیوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ سال بھی ترقیوں کا سال ثابت ہو گا۔ آئی جی سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی ، فوری ریلیف کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔ پولیس خدمت مراکز نے رواں سال کے پہلے 13 دن میں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔
لاہور سے مزید