• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2موٹرسائیکل سواروں سمیت 4افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر سے،نامہ نگار) تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقہ کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی ، جس کے نتیجے میں دونو ںاصغر علی اور غلام حسین موقع پر دم توڑگئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ آصف جاں بحق ہوگیا۔ صواآصل کے قریب تیز رفتار منی بس ے قابو ہو کر آگئے جاتے ہوئے چنگ جی رکشے سے جا ٹکرایا جس سے رکشے میں سوار ایک خاتون42سالہ خالدہ بی بی جاں بحق ہوگئی 3 افراد زخمی ہو گئے ۔
لاہور سے مزید