لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ، پنجاب بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ اس سلسلے میں جامع اصطلاحات کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاؤسنگ ایجنسی کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل(پھاٹا) سیف انور جپا نے پارلیمانی سیکرٹری کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے وہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اس پہ کام کر رہے ہیں۔