لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)نسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع کی سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کیلئے 52 کروڑ روپے منظور کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرحدی چوکیوں کو نائٹ ویعن کیمرے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس، جدید اسلحہ سمیت تمام لاجسٹکس فراہم کیا گیا ہے ، ان خیالا ت کا اظہار آئی جی نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ مزید برآں انہوں نے سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ملازمین سے ملاقات کی ، منڈی بہاؤالدین کے کانسٹیبل محمد شبیر کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ویلفیئر، ڈسپلن اور ایڈمن سمیت تمام پیشہ ورانہ امور میں ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام سپر وائزری افسران ماتحت سٹاف کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انکی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔