لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) نولکھا میں ریلوے اسٹیشن کے قریب خالد کے گھر سے 2لاکھ 20ہزار اور موبائل فون ،مغل پورہ میں نواز کی فیملی سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں اسد کی دوکان سے 2لاکھ 10ہزار اور موبائل فون،فیصل ٹاون میں عمار کے گھر سے ایک لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں محسن سے1 لاکھ 60 ہزار ور موبائل فون ، ماڈل ٹاون میں رضوان کی دکان سے 1لاکھ55 ہزار اور موبائل فون، برکی میں قیصر سے 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس اے میں راسخ علی شاہ کے گھر کے تالے توڑ کر11لاکھ کی چوری ہوگئی ۔،ڈیفنس بی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ شادباغ اور مانگا منڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔