لاہور (کرائم رپورٹر سے) ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، 110 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، ترقی پانے والوں میں لاہور کے 10، راولپنڈی کے 29، فیصل آباد کے 19، ساہیوال کے 18، سرگودھا کے 17، شیخوپورہ کے 07، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے 4 سب انسپکٹرز جبکہ گجرات اور ملتان کا 1 سب انسپکٹر شامل ہیں ۔