فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے اس کے باوجود اسرائیل فوج کی جانب سے فسلطینیوں پر جبر و تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں تازہ حملے کیے گئے ہیں۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
کارروائی میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں، بلڈوزر، لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں کے عمارت کی چھت سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔