• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی پروفیسر ادیب رضوی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ ٹیم ورک کے تحت مریضوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں مرکزی صدر اخلاق احمد خان ، صدر سول ہسپتال کراچی یوسف خان اور جوائنٹ سیکرٹری افضل خان شامل تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد واحد اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید