• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوش نگر، بلیک میل کرنے والی دوست کو سیکورٹی گارڈ نے قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاپوش نگر میں واقع نجی بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ صادق حاجی خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دوران علاج دم توڑگئی،مقتولہ خاتون چاندنی چوک کی رہائشی تھی،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ،ایس ایچ او پاپوش نگر شوکت اعوان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار سیکیورٹی گارڈ نےانکشاف کیا ہے کہ مقتولہ اورگرفتار سیکیورٹی گارڈ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اورمبینہ طور پرآپس میں دوست تھے،مقتولہ نے گزشتہ ماہ سیکیورٹی گارڈ سے 50 ہزار روپے لیے تھے اور مزید رقم کا تقاضہ کر رہی تھی اور نہ دینے کی صورت میں اس کے پاس موجود سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ متنازع ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کررہی تھی جس کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ پریشان تھا جمعرات کو گرفتارسیکیورٹی گارڈ نے رقم دینے کے بہانے خاتون کو فون کرکے بلوایا اوراسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید