کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالج آف نرسنگ ڈاکٹرکے ایم رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے پہلے کانووکیشن میں 39 نرسنگ گریجویٹس کو( بی ایس این ) ڈگریاں تفویض کردی گئیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں 25 لاکھ جبکہ پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے، نرسنگ وہ واحد شعبہ ہے جس کے گریجویٹس کا دنیا کے مختلف ممالک میں انتظار کیا جا رہا ہے،تقریب کے آ خر میں نرسنگ گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں اور پہلی پوزیشن صدف وزیر، دوسری پوزیشن ثنا سیف کو اعزازی شیلڈ دی گئی جبکہ تیسری پوزیشن کا اعزاز چار طالبات ثمرہ خالد، عظمی، اقرا نور اور علیزہ مائیکل کو حاصل ہوا ۔