کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عملے کی کمی، 1782 پوسٹوں میں سے 1159 پر اسٹاف کام کر رہا ہے جبکہ 623 سیٹیں خالی ہیں رواں سال مزید افسران اور عملہ ریٹائرڈ ہوجائے گا، ڈائریکٹر جنرل پارکس عارف کھوکھر نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمے کے ماتحت شہر میں کل 52پارک ہیں جبکہ کےڈی اے نے بے نظیر اور بختاور اور صدر ٹاون نے جہانگیر پارک بھی حوالے کر دیا ہے، میئر کراچی نے پارکوں کی 72کروڑروپے کی36اسکیمیں منظور کی ہیں جن پر جلد کام شروع کرنے جا رہے ہیں ۔