• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو گیس اور بجلی کی مسلسل فراہمی کی ذمہ دار وفاق بھی ہے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر بھی عوام کو گیس اور بجلی کی مسلسل فراہمی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیا وہ لوڈشیڈنگ اور گیس کے مسائل حل کر پار ہی ہے میئر نےضلع شرقی گلزار ہجری سچل گوٹھ میں مرکزی سڑکوں اور پیور بلاکس اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سچل گوٹھ میں شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ شہری سہولتوں کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت ہے جس پر مجموعی طور پر تقریباً55 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،منصوبے کے تحت 47 پیور بلاکس سڑکیں تعمیر جبکہ علاقے میں 72 جدید ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں، سیوریج لائن کی بہتری اور پانی کی نئی سپلائی لائن بھی شامل کی گئی ہے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ رواں سال کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہوگا جبکہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیر بھینس کالونی فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید