• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کی کرینہ کپور کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی سرِفہرست کی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

کرینہ کپور کو جہاں بھارتی معروف شخصیات سمیت بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار و مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جا رہی ہے وہیں کرینہ سے مشابہہ قرار دی جانے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اداکارہ کے لیے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں عائزہ خان کرینہ کپور کے مشہور کردار ’پو‘ پر اداکاری کرتی نظر آ رہی ہیں۔


عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بیبو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور خان میری اداکاری میں آنے کی وجہ تھیں؟ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے ان کی فلم ’جب وی میٹ‘ کتنی بار دیکھی ہے؟

یاد رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی سرِفہرست کی اداکارہ و ماڈل ہیں جنہیں متعدد بار بالی ووڈ انڈسٹری سے فلموں کی آفرز آ چکی ہیں۔

عائزہ خان کو پاکستان کی کرینہ کپور قرار دیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید