• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری صرف ماں کی ہے؟ علیزے سلطان کا سوال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے کہا ہے کہ معاشرہ والد کی ذمہ داری کو نظر انداز کر کے صرف والدہ کو اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم کا ذمہ دار کیوں ٹھہراتا ہے؟

حال ہی میں علیزے سلطان نے وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر والدین کی طلاق یا علیحدگی ہوگئی ہے تو والد کی ذمہ داری صرف مالی اخراجات برداشت کرنا نہیں ہوتا، ’کو پیرنٹنگ‘ میں بچوں کی پرورش میں مساوی اور فعال کردار ادا کرنا بھی شامل ہے۔


انہوں نے اپنے وی لاگ میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمارا معاشرہ یہ کیوں سمجھتا ہے کہ سب کچھ ماں کی ذمہ داری ہے؟ بچوں کو اسکول چھوڑنے سے انہیں واپس لینے تک، بچوں کے لیے کمانے اور ان کی ضروریات پوری کرنے تک ہر چیز کی ذمہ داری آج کل صرف ماں کے کندھوں پر آ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایسا کرنا ایک اکیلی ماں کے لیے مشکل ہے اور سب کچھ صرف عورت کے کندھوں پر ڈال دینا غلط ہے۔

علیزے سلطان کے مطابق اگر ایک ماں یہ تمام ذمہ داریاں اُٹھا رہی ہے تو شاید یہ اس کی بھی غلطی ہے کہ اس نے اس کے خلاف آواز کیوں نہیں اُٹھائی لیکن مجھے لگتا ہے اس میں ہمارا معاشرہ زیادہ ذمہ دار ہے۔

یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کی 2018ء میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہے۔

2023ء میں دونوں شخصیات کی جانب سے اپنی طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا جبکہ طلاق کے 2 سال بعد 2024ء کے وسط میں فیروز خان نے دوسری شادی کر لی تھی۔

یہ سابقہ جوڑی اپنے بچوں کی کفالت باہمی طور پر کر رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید