• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے سیکولرازم کے باعث چھوٹے بیٹے کا نام ابرام رکھا؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا وہ انٹرویو ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ابرام خان رکھنے کی وجہ بتائی۔ 

اپنے پرستاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کنگ خان نے اس منفرد نام کے انتخاب کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ 

بھارتی صحافی، بزنس پرسن اور پروگرام آپکی عدالت کے اینکر رجت شرما سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ابرام نام کا کیا مطلب ہے؟

اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کو بائبل میں ابراہم اور یہودیوں کے ہاں ابرام سے جانا جاتا ہے۔ میں نے سوچا میری بیوی ہندو اور میں مسلمان ہوں تو ہمارے بچے گھر میں سیکولرازم کو محسوس کریں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو یہ پسند نہیں آیا اور ایک تنازع بن گیا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے گھر میں ہمارے ملک کی طرح سیکولرازم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید