اداکار عثمان مختار شادی کے 3 سال بعد والد بن گئے، انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ اپنے ہاں ننھی پری کو خوش آمدید کہا ہے۔
عثمان مختار نے کچھ گھنٹوں قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
پوسٹ میں اداکار نے بیٹی اور اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ بے حد خوشی، شکر گزاری اور مسرت کے ساتھ ہم اپنی بیٹی ’سیرا انعام مختار‘ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔
عثمان مختار نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی سیرا کا نام ایک پشتو لفظ ہے جس کا مطلب ’سایہ یا چھاؤں‘ ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے اپنی پیدائش کے ابتدائی چند دنوں ہی میں ہماری زندگیوں کو لامحدود خوشیوں سے بھر دیا ہے، ہم اس خوبصورت نعمت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ہر کوئی ہمارے بڑھتے ہوئے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔
عثمان مختار کو اس خوش خبری پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اداکار عثمان مختار اور زنیرا انعام خان کی 22 اکتوبر 2021ء کو شادی ہوئی تھی۔