• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم کے 52 سال کے نہ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی

جان ابراہم— فائل فوٹو
جان ابراہم— فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی بہترین فزیک کی وجہ سے مشہور جان ابراہم کی گُڈ لُک فزیک کا راز سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ جان ابراہم نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ خود کی دیکھ بھال میرا مذہب ہے۔

جان ابراہم نے کہا کہ جسم ایک مندر ہے جس کی دیکھ بھال ضروری ہے، میں اپنا خیال رکھنا پسند کرتا ہوں۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 35 سال میں کبھی بھی جم میں ورزش نہیں چھوڑی۔

واضح رہے کہ جان ابراہم کا شمار ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے فٹ ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

جان ابراہم اکثر سوشل میڈیا پر اپنی جِم کی ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید