• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کیلئے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دھرمیندر نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی ہے۔

دھرمیندر نے اپنے پیغام میں عالیہ بھٹ کو پیاری بہو اور خوبصورت بیٹی قرار دیا ہے۔

سینئر اداکار نے عالیہ بھٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ایک بہترین فنکار ہیں۔

سوشل میڈیا پر دھرمیندر کی اس پوسٹ پر سیکڑوں مداح ان کے خیالات سے متفق نظر آئے جبکہ کئی لوگوں نے دونوں اداکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر اور عالیہ بھٹ جولائی 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید